جنوں میں جرمِ وفا بار بار ہم نے کِیا
تِری نگاہ پہ کیوں اعتبار ہم نے کیا
ہمیں خبر تھی شبِ ہجر تُو نہ آئے گا
خلوصِ دل سے مگر انتظار ہم نے کیا
یہ اور بات کہ خود تو خزاں نصیب رہے
اسی میں تیری محبت کی ہر خوشی پائی
کہ تیرے عشق میں ہر غم سے پیار ہم نے کیا
احمد فراز
No comments:
Post a Comment