انتباہ
اگر تم ذہنیت اپنی زمیندارانہ رکھو گے
اگر تم ذریعۂ دولت بناؤ گے سیاست کو
اگر تم آگ بھڑکاؤ گے صوبائی تعصب کی
اگر تم عدل اور انصاف کو قدموں میں روندو گے
تو تم تاریخ کی دہلیز پر آنسو بہاؤ گے
گزرتے وقت کے مدفن میں قبروں کی قطاروں میں
تمہارے نام کا کتبہ بھی شاید لگ نہ پائے گا
فضا اعظمی
No comments:
Post a Comment