آپ جو سزا بھی دیں ٹھیک ہے مناسب ہے
ہاں میں ایک باغی ہوں میرا قتل واجب ہے
شاعروں سے مت پوچھو رہنماؤں سے پوچھو
رنگ کیوں سیاست کا شاعری پہ غالب ہے
باوقار رہنے کو،۔۔ برقرار رہنے کو
لاکھ علم والا ہو،۔ لاکھ فضل والا ہو
معتبر نہیں ہے وہ، شہہ کا جو مصاحب ہے
میری ہی کمی ہے جو اس کو میرے رشتے کا
اعتراف ہے لیکن،۔ احترام غائب ہے
کوستے ہیں بے چارے گردشِ زمانہ کو
طرحدار لوگوں کو بس غمِ مراتب ہے
بھول کو بزرگوں کی بھول ہی کہا جائے
ساتھ ہی مگر ان کا احترام واجب ہے
سچ ہے اونچا سنتی ہیں اے حفیظ سرکاریں
کچھ خبر نہیں ان کو جن سے تُو مخاطب ہے
حفیظ میرٹھی
No comments:
Post a Comment