Monday, 29 June 2020

مکان بیچ دئیے ہیں مکین بیچ دئیے

مکان بیچ دیئے ہیں، مکین بیچ دیئے
ضرورتوں نے تو دنیا و دین بیچ دیئے
ہمارے دور کا یہ سانحہ رقم ہو گا
گماں خریدنے نکلے، یقین بیچ دیئے
یہ گھر بچانے کی تدبیر ہو تو کیسے ہو؟
جناب! آپ نے سارے ذہین بیچ دئیے
ہمارے گھر میں فقط چار ہی تو کمرے تھے
ہوس تو دیکھیۓ ان میں سے تین بیچ دئیے
گھروں میں لائے ہیں آسائشیں زمانے کی
اور ان کے بدلے میں لمحے حسین بیچ دئیے

عنبرین حسیب عنبر

No comments:

Post a Comment