Saturday, 20 June 2020

اپنوں نے غم دئیے تو مجھے یاد آ گیا

فلمی گیت

اپنوں نے غم دئیے تو مجھے یاد آ گیا
اک اجنبی جو غیر تھا اور غمگسار تھا
اپنوں نے غم دئیے

٭
وہ ساتھ تھا تو دنیا کے غم دل سے دور تھے
خوشیوں کو ساتھ لے کے نہ جانے کہاں گیا
اک اجنبی جو غیر تھا اور غمگسار تھا
اپنوں نے غم دئیے
٭
دنیا سمجھ رہی ہے جدا مجھ سے ہو گیا
نظروں سے دور جا کے بھی دل سے نہ جا سکا
اک اجنبی جو غیر تھا اور غمگسار تھا
اپنوں نے غم دئیے
٭
اب زندگی کی کوئی تمنا نہیں مجھے
روشن اسی کے دم سے تھا بجھتا ہوا دِیا
اک اجنبی جو غیر تھا اور غمگسار تھا
اپنوں نے غم دئیے
٭
خواجہ پرویز

No comments:

Post a Comment