Monday, 22 June 2020

آج بھی تو عذاب ہو تم ہی

کل بھی دستار تھی تمہارے سر
آج بھی آنجناب ہو تم ہی 
کل بھی تم سامنے نہیں آئے
آج بھی با حجاب ہو تم ہی 
کل بھی تو تم نے زہر گھولا تھا 
آج بھی تو عذاب ہو تم ہی
سب ہے اچھا یہ مان لے عابی
سب ہیں اچھے، خراب ہو تم ہی

عابی مکھنوی

No comments:

Post a Comment