Thursday, 27 August 2020

کس کو الزام دیں

کس کو الزام دیں
اپنی رسوائی کا
کس سے جا کر کہیں
کرب تنہائی کا
پیار کے کھیل میں
وصل کی صبح سے
ہجر کی شام تک
جو تماشا ہوا  
اس میں شامل تھے ہم
آپ مقتول تھے
آپ قاتل تھے ہم

راشد مراد

No comments:

Post a Comment