Thursday, 27 August 2020

موت خوبصورت ہو جاتی ہے

موت خوبصورت ہو جاتی ہے
موسم کی پہلی
ہلکی ہلکی بارش میں
قبرستان کی جانب جانے والے
بوڑھے
بچپن کی خواہش جیسے ہو جاتے ہیں

تتلی کے پیچھے
بھاگتے بھاگتے
دور افق میں کھو جاتے ہیں

علی محمد فرشی

No comments:

Post a Comment