Thursday, 3 September 2020

جب کوئی پیار سے بلائے گا

فلمی گیت

جب کوئی پیار سے بلائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی پیار سے بلائے گا

لذتِ غم سے آشنا ہو کر
اپنے محبوب سے جدا ہو کر
دل کہیں جب سکوں نہ پائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

تیرے لب پہ نام ہو گا پیار کا
شمع دیکھ کر جلے گا دل تیرا
جب کوئی ستارہ ٹمٹمائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

زندگی کے درد کو سہو گے تم
دل کا چین ڈھونڈتے رہو گے تم
زخمِ دل جب تمھیں ستائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

خواجہ پرویز

No comments:

Post a Comment