Wednesday, 2 September 2020

تیری یادوں سے جہاں عشق مسلسل ہو گا

تیری یادوں سے جہاں عشق مسلسل ہو گا
غم کا مسئلہ بھی مِرے یار وہیں حل ہو گا
مخملی ہونٹ، حسیں جسم، سنہری زلفیں
چاند بھی آج تجھے دیکھ کے پاگل ہو گا
روز میں عشق پہ لکھتا ہوں ادھوری نظمیں
🎕تجھ کو پا کر ہی مِرا ذوق مکمل ہو گا🎕
تیرے ہاتھوں پہ میرے نام کی مہندی ہو گی
اور آنکھوں میں مِرے نام کا کاجل ہو گا
سب کے حصے میں تِری دید کا جام آۓ گا
🎕میرے حصے میں تِری یاد کا جنگل ہو گا
یہ نہ سوچا تھا کہ دل ٹوٹ کے چاہے گا تجھے
اور تُو میری نگاہوں سے بھی اوجھل ہو گا
اور کیا عشق کا احوال لکھیں گے حمزہ؟
درد جب میرے خیالات کی دلدل ہو گا

حمزہ نقوی

No comments:

Post a Comment