Thursday, 3 September 2020

کروٹیں بدلتے رہے ساری رات ہم آپ کی قسم

فلمی گیت

کروٹیں بدلتے رہے ساری رات ہم، آپ کی قسم
غم نہ کرو دن جدائی کے بہت ہیں کم، آپ کی قسم
آپ کی قسم

یاد تم آتے رہے، اک ہُوک سی اٹھتی رہی
نیند مجھ سے، نیند سے میں بھاگتی چھپتی رہی
رات بھر بیرن نگوڑی چاندنی چبھتی رہی
آگ سی جلتی رہی گرتی رہی شبنم، آپ کی قسم
آپ کی قسم

جھیل سی آنکھوں میں عاشق ڈوب کے کھو جاۓ گا
زلف کے ساۓ میں دل ارماں بھرا سو جاۓ گا
تم چلے جاؤ نہیں تو کچھ نہ کچھ ہو جاۓ گا
ڈگمگا جائیں گے ایسے حال میں قدم، آپ کی قسم
آپ کی قسم

روٹھ جائیں ہم تو تم ہم کو منا لینا صنم
دور ہوں تو پاس ہم کو تم بلا لینا صنم
کچھ گلہ ہو تو گلے ہم کو لگا لینا صنم
ٹوٹ نہ جاۓ کبھی یہ پیار کی قسم، آپ کی قسم
آپ کی قسم

آنند بخشی

No comments:

Post a Comment