جب کوئی اہم فیصلہ کرنا
اپنے بچوں سے مشورہ کرنا
شعلۂ زیست جب تک نہ بجھے
دیپ بن کر یونہی جلا کرنا
میں نے سیکھا ہے اپنے بچوں سے
چاہے اولاد کتنے بھی دکھ دے
ماں کا ہے بس کام دعا کرنا
اہل دنیا کا ہے بس یہی شیوہ
جو ملیں دل انہیں جدا کرنا
چاہے جتنے بڑے بھی ہو جاؤ
بات ماں باپ کی سنا کرنا
گھر سے چلتے ہوئے بزرگوں کی
کچھ دعائیں بھی لے لیا کرنا
آتے جاتے ہر اک پڑوسی سے
حال معلوم کر لیا کرنا
گھر کے فاقے نہ مٹ سکیں جن سے
عارف ان کھیتیوں کا کیا کرنا
عارف شفیق
No comments:
Post a Comment