Thursday, 3 September 2020

بے سبب ترک شاعری کر کے

بے سبب ترک شاعری کر کے
کیسے زندہ ہوں خودکشی کر کے
آخر ایک دن مجھے بھی بجھنا ہے
اپنے حصے کی روشنی کر کے
ٹیپو سلطان اب بھی زندہ ہے
کیا ملا تجھ کو مخبری کر کے
ساتھ کیسے بھلا تُو دے گا مِرا
کوفے والوں سے دوستی کر کے

عارف شفیق

No comments:

Post a Comment