Monday, 7 September 2020

اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

قرآن میں موجود دوا بھی ہے شفا بھی
قرآن میں جود ہے مومن کی غذا بھی
قرآن ہی کامل ہے، صداقت کا امیں بھی
قرآن سے وابستہ ہے ایمان و یقیں بھی
ہیں جابجا قرآن میں احسان کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

جس شخص کا معمور ہے قرآن سے سینہ
بس اس کے ہی دامن میں ہے رحمت کا خزینہ
حالات کی لہروں میں نہ ڈوبے گا سفینہ
ہے پاس اگر آیتِ قرآن کا سفینہ
قرآن میں موجود ہے جینے کا قرینہ
قرآن نہیں پاس تو کیا جینے میں جینا
قرآن میں ہیں دعوتِ ایمان کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

جس شخص نے قرآن کو سینے میں بسایا
فردوسِ معلٰی میں مکاں اپنا بنایا
دس اہل جہنم کی سفارش وہ کرے گا
فردوس میں لے کر انہیں ساتھ چلے گا
قرآن پڑھا جس نے وہ مقبول بنے گا
ایمان کی حدوں میں وہ مکحول بنے گا
قرآن میں ہیں دوستورحمان کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

جس وقت عمرلے کے چلے ہاتھ میں شمشیر
پاؤں میں عمر کے تھی پڑی کفر کی زنجیر
قرآن کے لفظوں میں ہے ایمان کی تاثیر
طٰہٰ کی جو آیات پڑھیں ہو گئی تفہیم
خطاب کے بیٹے ہوۓ یوں صاحبِ توفیق
اور ہو گئے سرکارِ دو عالمؐ کے بغل گیر
کیا خوب ہیں قرآن کے فیضان کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

جس شخص کی اولاد ہوئی حافظِ قرآن
محشر میں ملے گا سے اک تاجِ درخشاں
چمکے گا وہ جیسے ہو کوئی نیرِ تاباں
احباب یہ بول اٹھیں گے ہو کر کے پشیماں
ہو جاتے جو ہم زیست میں وابستہ قرآں
ہو جاتیں ہماری بھی سبھی مشکلیں آساں
سمجھے نہ مگر ہم کبھی قرآں کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

قرآن میں تطہیرِ رذائل بھی ہیں موجود
قرآن میں لطائف و فضائل بھی ہیں موجود
قرآن میں بزرگوں کے خصائل بھی ہیں موجود
قرآن میں احکام و مسائل بھی ہیں موجود
سرکار دو عالمؐ کے شدائد بھی ہیں موجود
قرآن میں جینے کے مسائل بھی ہیں موجود
قرآن ہے دراصل بڑی شان کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

افسوس اگر بھول گیا ہے یہ مسلماں
ارشاد نبیﷺ خیرکم من علم قرآں
دس نیکیاں ہر حرف پہ پاتا ہے مسلماں
یوں قابلِِ صد رشک ہے ہر حاملِ قرآں
ہر حاملِ قرآں پہ ہے اللہ کا پردہ
ہر کوچہ و بازار میں اسی کا ہے اعلان
ہوں کاش سبھی ہونٹوں پہ قرآن کی باتیں
اے مومنو کرتے رہو قرآن کی باتیں

احسان محسن

No comments:

Post a Comment