Monday, 7 September 2020

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ جس کے لیے محفل کونین سجی ہے
فردوسِ بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے
وہ ہاشمی مکی مدنی العربی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

احمدؐ ہے محمدؐ ہے وہی ختمِ رُسل ہے
مخدوم و مربی ہے وہی والئ کل ہے
اس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

والشمس ضحٰی چہره انور کی جھلک ہے
والیل سجیٰ گیسوۓ حضرت کی لچک ہے
عالم کو ضیا جس کے وسیلے سے ملی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

اللہ کا فرماں الم نشرح لک صدرک
منسوب ہے جس سے ورفعنا لک ذکرک
جس ذات کا قرآن میں بھی ذکرِ جلی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

مُزمل و یٰسین و مدثر و طٰہٰ
کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا
کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمی لقبی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ ذات کہ جو مظہر لولاک لما ہے
جو صاحب رف رف شبِ معراج ہوا ہے
اسریٰ میں امامت جسے نبیوں کی ملی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت
پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت
وہ محسن و غمخوار ہمارا ہی نبی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

احسان محسن

No comments:

Post a Comment