فلمی گیت
دور دور رہ کے گزارہ نہیں ہو گا
ہمارا نہیں ہو گا تمہارا نہیں ہو گا
جی دور دور رہ کر گزارہ نہیں ہو گا
کبھی کبھی ملتے ہو ہم پہ خفا ہو
جان گئی ہوں تمہیں، تم بے وفا ہو
ہمارا نہیں ہو گا تمہارا نہیں ہو گا
جی دور دور رہ کے گزارہ نہیں ہو گا
روز روز رہتے ہو نظروں سے دور جی
ایسی جدائی سیاں نہیں منظور جی
پیار بنا کوئی سہارا نہیں ہو گا
ہمارا نہیں ہو گا تمہارا نہیں ہو گا
جی دور دور رہ کے گزارہ نہیں ہو گا
جھکی جھکی اکھیوں کی بات ذرا سن لو
بیت نہ جاۓ کہیں رات ذرا سن لو
بار بار ایسا اشارہ نہیں ہو گا
ہمارا نہیں ہو گا تمہارا نہیں ہو گا
جی دور دور رہ کے گزارہ نہیں ہو گا
خواجہ پرویز
No comments:
Post a Comment