Sunday, 23 January 2022

چھوٹے تابوتوں کا بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے

 تابوتوں کا بوجھ


تم بھی کندھا دینا، بھائی

چھوٹے چھوٹے تابوتوں کا

بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے

دیکھو، کندھا پھسل نہ جائے

ان میں وہ ننھے منے سپنے سوئے ہیں

جو تاریک گھروں کے اجالے

اپنی چھب دکھلاتے، ہنستے کھیلتے رہتے تھے

چشم و چراغ ان حجروں کے جو

گھنی گھنیری تاریکی میں ڈوب چکے ہیں

چھوٹے چھوٹے ان تابوتوں میں ماؤں کی

آنکھوں کے تارے اب اپنی

ابدی نیند میں سوئے ہوئے ہیں

دیکھو، کندھا پھسل نہ جائے

چھوٹے چھوٹے تابوتوں کا

بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے


ستیہ پال آنند

No comments:

Post a Comment