گئے دنوں میں یہاں سے گزر ہوا تھا مِرا
سو میری چاپ سے مانوس راستہ تھا مرا
کہ رات ویسے بھی اپنی گزر ہی جانی تھی
سو انتظار میں بے کار جاگنا تھا مرا
اب ایسی بات پہ ڈانٹ پڑنے والی تھی
کہ شام ہو گئی کاسہ نہیں بھرا تھا مرا
تِرے ملاپ نے بزدل بنا دیا، ورنہ
تِری جدائی نے کچھ دل بڑا کیا تھا مرا
احسان فارس
No comments:
Post a Comment