Friday, 3 April 2026

تھل کی بے مہر مسافت میں وہ ٹھنڈی چھاؤں جیسا ہے

 تھل کی بے مہر مسافت میں وہ ٹھنڈی چھاؤں جیسا ہے

اس کی یادوں کا زادِ سفر ماؤں کی دعاؤں جیسا ہے

اک خواب گٗلاب زمانوں کا اس نقشے پر نقش ہوا

اس کی خُوشبو سے اب عالم مخمور فضاؤں جیسا ہے

اس نے ہی بصیرت بخشی تھی بے نُور بصارت کو آ کر

اب اس سے بچھڑ کر آنکھ نگر اُجڑے ہوئے گاؤں جیسا ہے

اک ہم کہ بازو کٹوا کر شاداں فرحاں سے پھرتے ہیں

اک وہ ہے کہ اب اس کا چہرہ دلگیر صداؤں جیسا ہے

وہ ساتھ رہا تو ہر موسم فیروز گُلابوں جیسا تھا

اور دُور ہوا تو ہر رُت کا کردار خزاؤں جیسا ہے


فیروز شاہ

No comments:

Post a Comment