سچائیوں کی لَو کہیں بجھتی ہوا سے ہے
یہ دشت زندہ میرے چراغِ صدا سے ہے
باہر نِکل کے دیکھیں تو آسودگانِ قصر
کیا سارا شور میری ہی زنجیرِ پا سے ہے
احوال کوئی پوچھے نہ پوچھے، ملال کیا
شکوہ تو مجھ کو اپنے مزاج آشنا سے ہے
ان کی جو بے رخی تھی بدستور ہے وہی
اپنی جو دل دہی ہے، یہی ابتدا سے ہے
یہ دشت زندہ میرے چراغِ صدا سے ہے
باہر نِکل کے دیکھیں تو آسودگانِ قصر
کیا سارا شور میری ہی زنجیرِ پا سے ہے
احوال کوئی پوچھے نہ پوچھے، ملال کیا
شکوہ تو مجھ کو اپنے مزاج آشنا سے ہے
ان کی جو بے رخی تھی بدستور ہے وہی
اپنی جو دل دہی ہے، یہی ابتدا سے ہے
محشر بدایونی
No comments:
Post a Comment