ہمیں بھی ترکِ تعلق کا دکھ بڑا ہے جناب
مگر یہ عشق کوئی اور سلسلہ ہے جناب
چلو چراغ نہیں دل کی لو سلامت ہے
کوئی تو ہے جو مرے ساتھ جل رہا ہے جناب
یہ ناؤ چھوڑنے والی ہے ساحلِ دنیا
یہ میں جو خاک جہاں چھانتا ہوں یہاں روز و شب
یہیں کہیں مرا اک خواب کھو گیا ہے جناب
میں اس لئے بھی یہاں راستے بناتا ہوں
مرے عقب میں بھٹکتی ہوئی صدا ہے جناب
دعائے صبر تلاوت کیا کرو شہزادؔ
تمہارے پاس یہی راستہ بچا ہے جناب
قمر رضا شہزاد
No comments:
Post a Comment