Monday, 23 December 2013

کہنا غلط غلط تو چھپانا صحیح صحیح

کہنا غلط غلط تو چھپانا صحیح صحیح
قاصد کہا جو اس نے بتانا صحیح صحیح
یہ صبح صبح چہرے کی رنگت اڑی ہوئی
کل رات تم کہاں تھے بتانا صحیح صحیح
دل لے کے میرا ہاتھ میں کہتے ہیں مجھ سے وہ
کیا لو گے اس کا دام، بتانا صحیح صحیح
آنکھیں ملاؤ غیر سے، دو ہم کو جام مئے
ساقی تمہیں قسم ہے پلانا صحیح صحیح
اے مئے فروش! بھیڑ ہے تیری دکان پر
گاہک ہیں ہم بھی، مال دکھانا صحیح صحیح
ساجد تو جان و دل سے فقط آپ کا ہے بس
کیا آپ بھی ہیں اس کے بتانا صحیح صحیح

ساجد مہروی

No comments:

Post a Comment