Sunday, 22 December 2013

خواب کو اس کی ہی تعبیر میں رکھا جائے

خواب کو اس کی ہی تعبیر میں رکھا جائے
میرا چہرہ مِری تصویر میں رکھا جائے
میں وہ آیت ہوں مطالب ہیں بہت سے جس کے
ذکر میرا ابھی تفسیر میں رکھا جائے
مجھ کو مختار بنایا ہے تو پھر میرے خدا
میرا کہنا میری تقدیر میں رکھا جائے
جب مرے خوں نے کوئی رنگ دکھانا ہی نہیں
مجھ کو مقتل میں بھی آخیر میں رکھا جائے

وصی الحسن نقاش

No comments:

Post a Comment