مجھ کو رکھتی ہے یہ ناشاد اٹھا لی جائے
زندگی نام کی اُفتاد اُٹھا لی جائے
کب تلک دیکھنی ہے راہ عمارت گر کی
خُود ہی ویرانے کی بُنیاد اُٹھا لی جائے
میرے ہوتے ہوئے نہ ہو گی شراکت دل میں
ہاں یہ پابندی مِرے بعد اُٹھا لی جائے
اپنی مرضی سے ہی پہنا ہے غلامی کا لباس
قید سے پوششِ آزاد اُٹھا لی جائے
تیرے دربار میں بھیجی تو فرشتوں نے کہا
بِیچ چوراہے سے فریاد اُٹھا لی جائے
زندگی نام کی اُفتاد اُٹھا لی جائے
کب تلک دیکھنی ہے راہ عمارت گر کی
خُود ہی ویرانے کی بُنیاد اُٹھا لی جائے
میرے ہوتے ہوئے نہ ہو گی شراکت دل میں
ہاں یہ پابندی مِرے بعد اُٹھا لی جائے
اپنی مرضی سے ہی پہنا ہے غلامی کا لباس
قید سے پوششِ آزاد اُٹھا لی جائے
تیرے دربار میں بھیجی تو فرشتوں نے کہا
بِیچ چوراہے سے فریاد اُٹھا لی جائے
سدرہ سحر عمران
No comments:
Post a Comment