Friday, 20 December 2013

دور فلک جب دہراتا ہے موسم گل کی راتوں کو

دور فلک جب دُہراتا ہے موسمِ گل کی راتوں کو
کنجِ قفس میں سُن لیتے ہیں بُھولی بِسری باتوں کو
ریگِ رواں کی نرم تہوں کو چھیڑتی ہے جب کوئی ہوا
سُونے صحرا چیخ اُٹھتے ہیں آدھی آدھی راتوں کو
آتشِ غم کے سیلِ رواں میں نیندیں جل کر راکھ ہوئیں
پتھر بن کر دیکھ رہا ہوں آتی جاتی راتوں کو
مے خانے کا افسُردہ ماحول تو یوں ہی تکتا ہے
خشک لبوں کی خیر مناؤ کچھ نہ کہو برساتوں کو
ناصرؔ میرے منہ کی باتیں یوں تو سچّے موتی ہیں
لیکن ان کی باتیں سن کر بُھول گئے سب باتوں کو

ناصر کاظمی

No comments:

Post a Comment