سب خواب ہیں اشکوں کی روانی کے حوالے
لو ہم نے کِیا پیاس کو، پانی کے حوالے
تُو زُود فراموش نہیں،۔ پر یہ بتا دے
کیا عشق بھی ہے یاد دہانی کے حوالے
اے عمرِ رواں اب تیری رفتار کا ڈر کیا
میں خود کو کیا اس کی جوانی کے حوالے
ہر شب میں وہی ایک ملاقات بسی ہے
جو کی تھی کبھی رات کی رانی کے حوالے
پیغام سنایا ہے یہی صبحِ سفر نے
اسباب کرو نقل مکانی کے حوالے
اب تک تو کہانی کو چلاتے رہے کِردار
کِردار مگر اب ہیں کہانی کے حوالے
اشعار میں ڈھلتی گئی کیفیتِ ہستی
لفظوں کو کیا جب سے معنی کے حوالے
جاذبؔ یہ بچاتا میں نشانے سے کہاں تک
اِک جان تھی سو کی ہے نشانی کے حوالے
لو ہم نے کِیا پیاس کو، پانی کے حوالے
تُو زُود فراموش نہیں،۔ پر یہ بتا دے
کیا عشق بھی ہے یاد دہانی کے حوالے
اے عمرِ رواں اب تیری رفتار کا ڈر کیا
میں خود کو کیا اس کی جوانی کے حوالے
ہر شب میں وہی ایک ملاقات بسی ہے
جو کی تھی کبھی رات کی رانی کے حوالے
پیغام سنایا ہے یہی صبحِ سفر نے
اسباب کرو نقل مکانی کے حوالے
اب تک تو کہانی کو چلاتے رہے کِردار
کِردار مگر اب ہیں کہانی کے حوالے
اشعار میں ڈھلتی گئی کیفیتِ ہستی
لفظوں کو کیا جب سے معنی کے حوالے
جاذبؔ یہ بچاتا میں نشانے سے کہاں تک
اِک جان تھی سو کی ہے نشانی کے حوالے
شکیل جاذب
No comments:
Post a Comment