نہ رنگ رُوپ کی طرح نہ خد و خال کی طرح
وہ میرے من میں آ بسا کسی ملال کی طرح
وہ میری سب ریاضتوں میں میرے ساتھ ساتھ ہے
کبھی جواب کی طرح، کبھی سوال کی طرح
کبھی کبھی تو کتنا سخت ہے، مگر کبھی کبھی
تمہارے پیار نے کبھی مجھے رہا نہیں کِیا
پڑا ہوا ہے مجھ پہ زندگی کے جال کی طرح
میں راستہ ہوں اور تمہاری یاد قافلہ ہے، جو
گزر رہی ہے مجھ سے میرے ماہ و سال کی طرح
فرحت عباس شاہ
No comments:
Post a Comment