دردِ دل شہر میں کس کس کو سنایا جائے
محرمِ راز کہاں سب کو بنایا جائے
یاں ترے قُرب کا دعویٰ ہے سبھی کو ساقی
اب تری بزم سے کس کس کو اٹھایا جائے
کیا قیامت ہے کہ اب بادہ کشوں کو تیرے
بادہ نوشی کا سلیقہ بھی سکھایا جائے
روز اِک درد نیا دیتا ہے دل پر دستک
اب تو لازم ہے مسیحا کو بلایا جائے
خود فراموشی کے اس دشت میں ہوں کہ مجھ سے
سانس لینے کا بھی نہ بوجھ اٹھایا جائے
میری فریاد پہ اربابِ جفا کہتے ھیں
کون گستاخ ہے یہ شخص ہٹایا جائے
مسندِ عدل سے اس بار ہے ارشاد ہوا
ہر نئی سوچ کو سولی پہ چڑھایا جائے
تُو نے بھڑکائی ہوئی ہے جو یہ مجھ میں آتش
اب کسی طور اسے یار بُجھایا جائے
میری مٹی میں ہے اک رقصِ جنوں خیز رچا
چاک پہ اس کو زرا تیز گھمایا جائے
محرمِ راز کہاں سب کو بنایا جائے
یاں ترے قُرب کا دعویٰ ہے سبھی کو ساقی
اب تری بزم سے کس کس کو اٹھایا جائے
کیا قیامت ہے کہ اب بادہ کشوں کو تیرے
بادہ نوشی کا سلیقہ بھی سکھایا جائے
روز اِک درد نیا دیتا ہے دل پر دستک
اب تو لازم ہے مسیحا کو بلایا جائے
خود فراموشی کے اس دشت میں ہوں کہ مجھ سے
سانس لینے کا بھی نہ بوجھ اٹھایا جائے
میری فریاد پہ اربابِ جفا کہتے ھیں
کون گستاخ ہے یہ شخص ہٹایا جائے
مسندِ عدل سے اس بار ہے ارشاد ہوا
ہر نئی سوچ کو سولی پہ چڑھایا جائے
تُو نے بھڑکائی ہوئی ہے جو یہ مجھ میں آتش
اب کسی طور اسے یار بُجھایا جائے
میری مٹی میں ہے اک رقصِ جنوں خیز رچا
چاک پہ اس کو زرا تیز گھمایا جائے
تبسم نواز
No comments:
Post a Comment