Sunday, 6 April 2014

کوئی افواہ سنا جھوٹی خبر دے مجھ کو

کوئی افواہ سنا جھوٹی خبر دے مجھ کو

یاس کی رات میں امیدِ سحر دے مجھ کو

کیوں ملا دیتا ہے مٹی میں محبت کے گہر

چند آنسو کبھی اے دیدۂ تر دے مجھ کو

آئینہ سامنے رکھا ہے اندھیرے جیسا

خود کو پہچان سکوں ایسی نظر دے مجھ کو

مجھ سے دو چار قدم دور نہیں ہے منزل

ایک آواز سرِ راہ گزر دے مجھ کو

وعدۂ یار ہے تمہیدِ ملاقات، مگر

شوقِ وافر کہیں بے صبر نہ کر دے مجھ کو

بوجھ اتنا ہے اٹھایا نہیں جاتا دل سے

دینے والے نہ کبھی دولت و زر دے مجھ کو

دیکھ میں بیٹھ گیا راہِ وفا میں ناظرؔ

اور مجبور نہ کر زادِ سفر دے مجھ کو


عبداللہ ناظر  

No comments:

Post a Comment