Friday 11 April 2014

جانچ پرکھ کر دیکھ چکی تو ہر منہ بولے بھائی کو

جانچ پرکھ کر دیکھ چکی تُو ہر منہ بولے بھائی کو
 کہنے دے اب کوئی سچی بات قتیلؔ شفائی کو 
کر دیا بالکل اپنے جیسا مجھ کو اندھے کیوپڈ نے
 اپنی شہرت جان رہا ہوں میں اپنی رُسوائی کو
شہرت چاہے کیسی بھی ہو، لوگ توجہ دیتے ہیں 
 لاکھ حسیں ملتے ہیں اب تک مجھ جیسے ہرجائی کو
گھبرائی کیوں بیٹھی ہے اب غمخواروں کے نرغے میں
لے آئی ہے محفل میں جب تو اپنی تنہائی کو
سب کو سنائے قصے تُو نے جس کی دھوکا بازی کے
اس جیسا ہی پائے گی تُو اپنے ہر شیدائی کو
سب سے ہنس کر ملنے والی کس نے تجھ کو سمجھا ہے
ناپ رہے ہیں مفت میں لوگ سمندر کی گہرائی کو
پاگل پن تو دیکھو جس دن ڈولی اُٹھنے والی تھی
 اپنے ہاتھ سے توڑ دیا اِک دلہن نے شہنائی کو
کیوں اوروں کے نام سے چھپواتا ہے اپنے شعر قتیلؔ
یوں برباد کیا نہیں کرتے اپنی نیک کمائی کو

قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment