تم نے دل کی بات کہہ دی آج یہ اچھا ہوا
ہم تمہیں اپنا سمجھتے تھے بڑا دھوکا ہوا
جب بھی ہم نے کچھ کہا اس کا اثر الٹا ہوا
آپ شاید بھولتے ہیں، بارہا ایسا ہوا
اور ہم کرتے بھی کیا، ترکِ تعلق کے سوا
ہم کو خود حیرت ہے، یہ بیٹھے بٹھائے کیا ہوا
اب بھی باقی ہے تمہارے دل میں، تھوڑا سا خلوص
اس سے پہلے بھی ہمیں اکثر، یہی دھوکا ہوا
آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آ گئے
ہم تو دیوانے ہیں آپ کو یہ کیا ہوا
اس شکرنجی سے کیا حاصل ہوا، کچھ سوچئے
آپ بھی رُسوا ہوئے، ناچیز بھی رُسوا ہوا
اب کسی سے کیا کہیں اقبالؔ اپنی داستاں
بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا
ہم تمہیں اپنا سمجھتے تھے بڑا دھوکا ہوا
جب بھی ہم نے کچھ کہا اس کا اثر الٹا ہوا
آپ شاید بھولتے ہیں، بارہا ایسا ہوا
اور ہم کرتے بھی کیا، ترکِ تعلق کے سوا
ہم کو خود حیرت ہے، یہ بیٹھے بٹھائے کیا ہوا
اب بھی باقی ہے تمہارے دل میں، تھوڑا سا خلوص
اس سے پہلے بھی ہمیں اکثر، یہی دھوکا ہوا
آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آ گئے
ہم تو دیوانے ہیں آپ کو یہ کیا ہوا
اس شکرنجی سے کیا حاصل ہوا، کچھ سوچئے
آپ بھی رُسوا ہوئے، ناچیز بھی رُسوا ہوا
اب کسی سے کیا کہیں اقبالؔ اپنی داستاں
بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا
اقبال عظیم
بہت خوبصورت کلام
ReplyDelete