اِک شخص پاس رہ کے بھی سمجھا نہیں مجھے
اس بات کا ملال ہے، شِکوہ نہیں مجھے
میں اس کو بے وفائی کا الزام کیسے دوں
اس نے تو ابتدا سے ہی چاہا نہیں مجھے
کیا كيا امیدیں باندھ کر آیا تھا سامنے
اس نے تو آنکھ بھر کے بھی دیکھا نہیں مجھے
پتھر سمجھ کے پاؤں سے ٹھوکر لگا دیا
افسوس تیری آنکھ نے پرکھا نہیں مجھے
کب ٹھیرنا تھا مجھ کو حسن آج اس کے پاس
اچھا ہوا کہ اس نے بھی روکا نہیں مجھے
اس بات کا ملال ہے، شِکوہ نہیں مجھے
میں اس کو بے وفائی کا الزام کیسے دوں
اس نے تو ابتدا سے ہی چاہا نہیں مجھے
کیا كيا امیدیں باندھ کر آیا تھا سامنے
اس نے تو آنکھ بھر کے بھی دیکھا نہیں مجھے
پتھر سمجھ کے پاؤں سے ٹھوکر لگا دیا
افسوس تیری آنکھ نے پرکھا نہیں مجھے
کب ٹھیرنا تھا مجھ کو حسن آج اس کے پاس
اچھا ہوا کہ اس نے بھی روکا نہیں مجھے
حسن عباسی
No comments:
Post a Comment