ذہانتوں کو کہاں کَرب سے فرار مِلا
جسے نگاہ مِلی، اس کو انتظار مِلا
وہ کوئی راہ کا پتھر ہو یا حسِین منظر
جہاں سے راستہ ٹھہرا، وہیں مزار مِلا
کوئی پکار رہا تھا کھلی فضاؤں سے
ہر ایک سانس نجانے تھی جستجو کس کی
ہر اِک دیار مسافر کو بے دیار مِلا
یہ شہر ہے کہ نمائش لگی ہوئی ہے کوئی
جو آدمی بھی مِلا، بن کے اشتہار مِلا
ندا فاضلی
No comments:
Post a Comment