تُو نے مستی وجود کی کیا کی
غم میں بھی تھی جو اِک خوشی کیا کی
ناز بردارِ دلبراں اے دل
تُو نے خود اپنی دلبری کیا کی
آ گیا مصلحت کی راہ پہ تُو
رہروِ شامِ روشنی تُو نے
اپنے آنگن کی چاندنی کیا کی
تیرا ہر کام اب حساب سے ہے
بے حسابی کی زندگی کیا کی
یُوں ہی پھرتا ہے تُو جو راہوں میں
دل محلّے کی وہ گلی کیا کی
اِک نہ اِک بات سب میں ہوتی ہے
وہ جو اِک بات تجھ میں تھی کیا کی
جل اُٹھا دل، شمالِ شام مِرا
تُو نے بھی میری دل دہی کیا کی
نہیں معلوم ہو سکا دل نے
اپنی اُمیِد آخری کیا کی
جونؔ دنیا کی چاکری کر کے
تُو نے دل کی وہ نوکری کیا کی
جون ایلیا
No comments:
Post a Comment