Thursday, 27 August 2020

تم اگر سندھ کے لوگوں سے محبت کرتے

تم اگر سندھ کے لوگوں سے محبت کرتے
وہ جو صدیوں سے یہاں رہتے ہیں
ان کی تہذیب کی عزت کرتے
یوں نہ ان خاک نشینوں سے کنارا کرتے
طنز کے تیر نہ مارا کرتے
سندھ کی ارضِ مقدس پہ اگر
سادہ دل سادہ مزاجوں کی طرح
خاک پہ لیٹے ہوتے 
تم بھی اوروں کی طرح 
سندھ کے بیٹے ہوتے

راشد مراد

No comments:

Post a Comment