نہ کوئی دن نہ کوئی رات انتظار کی ہے
کہ یہ جدائی بھروسے کی، اعتبار کی ہے
جو خاک اڑی ہے مِرے دکھ سمیٹ لیں گے اسے
جو بچھ گئی سرِ مژگاں، وہ رہ گزار کی ہے
یہ آرزو کہ کھلے انگلیوں پہ عکسِ جمال
اسی کا نام ہے وحشت سرائے جاں کا چراغ
اور اس چراغ میں لَو کس دلِ فگار کی ہے
وہ کون تھا؟ جو سرِ بام آ کے لوٹ گیا
یہ کس کا رقص ہے، گردش یہ کس غبار کی ہے
یہ کون مجھ میں ہرے موسموں کے ساتھ آیا
یہ کس کے رنگ ہیں، خوشبو یہ کس دیار کی ہے
جلانے والے نے خاور بجھا دئیے ہیں چراغ
یہی قیام کی ساعت، یہی فرار کی ہے
ایوب خاور
No comments:
Post a Comment