موت کی یاد بارے کلام
دنیا سے اس طرح ہو رخصت غلام تیرا
ہو دل میں یاد تیری، ہو لب پہ نام تیرا
رگ رگ میں مرتے دم ہو، صدقِ یقیں کے باعث
تیرے نبیﷺ کی وقعت، اور احترام تیرا
منکر نکیر آ کر، دے جائیں یہ بشارت
رحمت سے بخش دینا، میرے گناہ سارے
روزِِ جزا نہ دیکھوں، میں انتقام تیرا
عزیز الحسن مجذوب
No comments:
Post a Comment