Friday, 4 September 2020

اب تو بس ایک کام شہر میں ہے

اب تو بس ایک کام شہر میں ہے
طے شدہ قتلِ عام شہر میں ہے
بہہ رہا ہے گلی گلی میں لہو
بے خطا انتقام شہر میں ہے
بند بازار ہے محبت کا
ماتمی اژدھام شہر میں ہے
اٹھ رہے ہیں گلی گلی تابوت
بس یہی صبح شام شہر میں ہے
دیکھیۓ تو سنِ شہادت کو
کس قدر بے لگام شہر میں ہے
کل جو شامل تھا پُرسا داروں میں
اب شہیدوں میں نام شہر میں ہے
ابر بارود کا برستا ہے
سانس لینا حرام شہر میں ہے
پانی مہنگا ہے خون سستا ہے
پھر بھی زندہ عوام شہر میں ہے
دل ہی ریحان اب جلا ڈالو
اک اندھیرا تمام شہر میں ہے

ریحان اعظمی

No comments:

Post a Comment