Wednesday, 22 February 2023

ہونا چاہوں بھی مرا دل نہیں ہونے دیتا

 ہونا چاہوں بھی مِرا دل نہیں ہونے دیتا

مجھ کو اک یاد میں پاگل نہیں ہونے دیتا

میں ہی بیٹھا ہوں مِری راہ میں پتھر لے کر

میں ہی گھر میں مجھے داخل نہیں ہونے دیتا

آئینہ آج بھی کوشش تو بہت کرتا ہے

میں ہی اس کو کسی قابل نہیں ہونے دیتا

ایسا ہمدرد ملا ہے کہ کوئی کام مِرا

ہو بھی سکتا ہو تو بالکل نہیں ہونے دیتا

تُو مجھے مل نہیں سکتا تو کسی اور کا بھی

اب ٹھکانہ تیرا آنچل نہیں ہونے دیتا


انس سلطان

No comments:

Post a Comment