رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کی انمول شاعری کا خزانہ🌷 Rung E Urdu a blog of famous poetry of past & present
کیا عجب کہانی ہے
زندگی بِتانی ہے
ذہن میں زمانے ہیں
کیسی بے زمانی ہے
سوچ کا سمندر ہے
خُشکی ہے نہ پانی ہے
خواہشوں کا موسم ہے
ان کہی کہانی ہے
سوچ کا جہاں اختر
فکر کی روانی ہے
واصف اختر
No comments:
Post a Comment