Thursday 23 February 2023

نسخہ ہے ترے پاس یہی رد بلا کا

 نسخہ ہے تِرے پاس یہی ردِ بلا کا 

کرتا ہے اگر ذکر تو ہر روز خدا کا

مصروفِ تماشا! دلِ بینا کی اذاں سن 

لے وقت ہوا چاہتا ہے رب کی ثنا کا

کیوں وقت کو ضائع کیے جانے پہ لگا ہے 

تجھ کو ذرا احساس نہیں رب کی رضا کا

برسوں سے جو قابض ہے تِرے دل کے حرم پر 

بے جان ہے بُت ڈھا دے میری جان! انا کا

مہتاب سا چہرہ کبھی بے نور نہ ہو گا

آنچل جو نزی سر پہ رہے باقی حیا کا


نازیہ حسن نزی

No comments:

Post a Comment