جگہوں کے تقاضے ہوتے ہیں
ہم رو نہیں سکتے
کسی ریسیپشن کی سیٹ پہ بیٹھ کر
یا آہیں نہیں بھر سکتے
کسی لائبریری کی خاموش فضا میں
نہ کرب بیان کر سکتے ہیں
کسی پُرجوش لیکچر کے دوران
جگہوں کے تقاضے یاد رکھنا اچھا ہوتا ہے
لیکن اس دکھ کا کیا کریں
جو بھلا دیتا ہے
ہمیں اپنا آپ بھی
فاران وڑائچ
No comments:
Post a Comment