Saturday, 25 February 2023

تو کیا ہوا جو مرے ساتھ آج تو نہیں ہے

 تو کیا ہوا جو مِرے ساتھ آج تُو نہیں ہے

فقط یہی کہ ہے ویرانی ہاؤ ہُو نہیں ہے

تمہارے ساتھ جو اک روز میری بات نہ ہو 

تو یوں لگے کہ کسی سے بھی گفتگو نہیں ہے

یہ زخمِ دل کی نمائش نہیں تماشا گرو

دراصل بات یہ ہے پیرہن رفو نہیں ہے

کسی نے دیکھا نہیں ہم نے جیسے دیکھا اُسے

غلط کہا ہے کسی نے وہ خوبرو نہیں ہے

ابھی ابھی جو مجھے تجھ پہ پیار آ رہا ہے

خدا کا شکر ادا کر تُو روبرو نہیں ہے

میں آپ اپنا مخالف، میں آپ اپنا حریف

مِرے علاوہ مرا کوئی بھی عدو نہیں ہے


ارشد عباس ذکی

No comments:

Post a Comment