Friday 17 February 2023

کسی کے بخت میں چاہت کے سلسلے آئے

 کسی کے بخت میں چاہت کے سلسلے آئے

ہمارے حصے میں ہر بار حادثے آئے

تِری نگاہ کے ٹھکرائے بخت گروی ہوئے

دیارِ ذات میں واپس نہ لوٹ کے آئے

بھرا ہوا ہے یہ دامن ہزار داغوں سے 

بتائیں، کون سا داغ آپ دیکھنے آئے 

وہ راہ جس پہ بہت دور تک چلے تھے ہم

اس ایک راہ سے پلٹے تو سوچتے آئے

وہ جن کے ہونے سے ہوتی تھی روشنی دل میں

وہی تو وقت کی چٹان کے تلے آئے


آئلہ طاہر

No comments:

Post a Comment