Sunday 19 February 2023

ساقی کی نگاہوں کا پیغام نہیں آتا

 ساقی کی نگاہوں کا پیغام نہیں آتا

جس جام کا طالب ہوں وہ جام نہیں آتا

میخواروں کی لغزش پر دنیا کی نگاہیں ہیں

نافہمیٔ واعظ پر الزام نہیں آتا

اللہ رے مجبوری، اللہ رے محرومی

یا بارش صہبا تھی، یا جام نہیں آتا

بیتابیٔ دل راز تسکین محبت ہے

اچھے ہیں وہی جن کو آرام نہیں آتا

یا دل کے دھڑکتے ہی اٹھتی تھی نظر ان کی

یا دل کا تڑپنا بھی اب کام نہیں آتا

میکش کی بھی سنتا ہے زاہد کی بھی سنتا ہے

اس در سے کبھی کوئی ناکام نہیں آتا

میری ہی نظر شاعر رسوا ہے زمانے میں

حسن سر محفل پر الزام نہیں آتا


شاعر فتحپوری

No comments:

Post a Comment