Friday 17 February 2023

مختلف رنگوں سے دنیا ہم کو سمجھاتی رہی

 مختلف رنگوں سے دنیا ہم کو سمجھاتی رہی 

اپنی فطرت پھر بھی دیہاتی کی دیہاتی رہی

خالقا! وے خالقا! ہم تو تِرے شہکار تھے

لے تِری دنیا تِرے شہکار ٹُھکراتی رہی 

کون مومن، کون ملحد بارگاہِ عشق میں

مجلسیں پڑھتی تھی وہ اور میرے گُن گاتی رہی

عشق میں مرنے کی باتیں کرنے والی کل ملی

اتنی ہی خاموش تھی وہ جتنی جذباتی رہی

ہر حوالے سے کسی کے ہم حوالے ہو گئے 

پر خوشی پہلی محبت کی حوالاتی رہی

چھوڑیے یہ سوچنا بھی کیوں کہ اس نے کیا کیا

وہ مجھے بھانے لگی تھی، بھا گئی، بھاتی رہی

بات پلے باندھ! بے حد رحم دلی عیب ہے

جو بھی میٹھا ہو گیا دنیا اسے کھاتی رہی


افکار علوی

No comments:

Post a Comment