Tuesday, 30 September 2025

زمانہ یوں ہی مجھے روز آزماتا رہا

 زمانہ یوں ہی مجھے روز آزماتا رہا

کبھی رلاتا رہا اور کبھی ہنساتا رہا

انہیں تو آنکھ ملانے کا بھی شعور نہیں

تمام عمر جنہیں آنکھ پر بٹھاتا رہا

یہ ضبطِ غم ہی مِرا حُسنِ پارسائی ہے

کہ دل میں روتا رہا اور مسکراتا رہا

وہی میری نا مرادی وہی گردش زمانہ

 وہی میری نا مرادی، وہی گردش زمانہ

مِری زندگی تصور مِری عِشرتیں فسانہ

نہ حضوریوں کی خواہش نہ وصال کی تمنا

مجھے اب بھی ہے تعارف وہی ان سے غائبانہ

جو تجھے خیال ہوتا یہ مِرا نہ حال ہوتا

نہ تِری نگاہ بدلی، نہ بدل سکا زمانہ

لہو رواں ہے تو نبضیں رکی ہوئی کیوں ہیں

 لہو رواں ہے تو نبضیں رکی ہوئی کیوں ہیں

ہوا چلی ہے تو سانسیں گھٹی ہوئی کیوں ہیں

بلندیوں پہ اگر کوئی جا نہیں سکتا

تو پھر پہاڑ پہ راہیں بنی ہوئی کیوں ہیں

ابھی تو پاؤں سے کانٹے نکالنے ہیں مجھے

نظر کے سامنے کلیاں پڑی ہوئی کیوں ہیں

درد دے داغ دے ہر زخم کو گہرائی دے

 درد دے داغ دے ہر زخم کو گہرائی دے

کون کہتا ہے کہ درماں دے، شکیبائی دے

مِری خاطر نہ بدل اپنی عطا کا انداز

سب کی توقیر بڑھا دے، مجھے رُسوائی دے

زخم کو دیکھ سکوں، عکس کو پہچان سکوں

آئینے سے مجھے اتنی تو شناسائی دے

عنوان بدل گئے ہیں فسانے بدل گئے

 عنوان بدل گئے ہیں، فسانے بدل گئے

 تُو بھی بدل کہ اب تو زمانے بدل گئے

دل میں نہ رکھ دبا کے تمنّا کی بجلیوں

اکثر انہیں سے آئینہ خانے بدل گئے 

ہم سے محبتوں کی کہانی نہ پوچھیے

سب تیر چل چکے ہیں تو نشانے بدل گئے

صدقے میں مصطفٰی کے منور ہیں اس لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


صدقے میں مصطفٰیؐ کے منور ہیں اس لیے

تکتے ہیں مہر و ماہ شہ دو جہاں کا رخ

جس جا فرشتے خم بجبیں رہتے ہیں سدا

میں نے بھی کر لیا ہے اسی آستاں کا رخ

حسرت ہو دیکھنے کی جسے خلد کو یہاں

جلدی سے کر لے سنگِ درِ جان جاں کا رخ

Monday, 29 September 2025

جو باندھ لے نظر کو وہ زنجیر چاہیے

 جو باندھ لے نظر کو وہ زنجیر چاہیے

اس نے کہا کہ آپ کی تصویر چاہیے

اس کے عمل نے برف سا مجھ کو ہے کر دیا

ردِعمل میں آگ سی تاثیر چاہیے

پھر چھیڑ داستان وہی زلف یار کی

کچھ تو یہاں پہ باعثِ تاخیر چاہیے

شب زوال کو وہ انقلاب لکھتا رہا

 شب زوال کو وہ انقلاب لکھتا رہا

ورق پہ آگ کے لفظِ گُلاب لکھتا رہا

جسے خرابئ گُلشن کا کچھ لحاظ نہیں

شکستہ گُل اسی آتش کو آب لکھتا رہا

خِرد میں گُل کے سمائی یہ کیسی بے نوری

کلامِ خیر کو وہ بس عتاب لکھتا رہا

خونچکاں حادثہ منظر پہ لکھا ہوتا ہے

خونچکاں حادثہ منظر پہ لکھا ہوتا ہے

نام مقتول کا خنجر پہ لکھا ہوتا ہے

جانتا ہوں کہ سدا نقش مٹاتی ہے ہوا

پھر بھی کچھ جیسے سمندر پہ لکھا ہوتا ہے

کس کی قُربت سے مُنور رہا شب بھر کمرہ

پُر شکن آپ کے بستر پہ لکھا ہوتا ہے

دل کی بربادی کا کیا برباد تھا برباد ہے

دل کی بربادی کا کیا برباد تھا برباد ہے

دیکھنے والو! بتاؤ، وہ نظر تو شاد ہے؟

زندگی کو ان پہ ہونا تھا تصدق، ہو گئی

لوگ اب سوچا کریں، آباد یا برباد ہے

تم مجھے بھولے ہوئے ہو لیکن اتنا تو بتاؤ

کوئی وعدہ یاد ہے، کوئی تسلی یاد ہے؟

سفر کے بیچ بدلتے رہے کئی موسم

 سفر کے بیچ بدلتے رہے کئی موسم

ہمارے ساتھ بھی چلتے رہے کئی موسم

نہیں تھا ابر بھی کوئی جو آ کے چھا جاتا

بلا کی دھوپ میں جلتے رہے کئی موسم

چلی جو بادِ مخالف تو پھر ہوا یہ بھی

قریب آ کے بھی ٹلتے رہے کئی موسم

اک خواب میری آنکھ کا تعبیر ہوا ہے

 اک خواب میری آنکھ کا تعبیر ہوا ہے

جو پہلے ایک رنگ تھا تصویر ہوا ہے

لہجہ بھی آج نرم ہے، الفاظ مہرباں

لگتا ہے کوئی معاملہ گھمبیر ہوا ہے

تُو ہو تو خوشگوار نہ ہو تو اداس ہے

اب موسمِ دل بھی تیری جاگیر ہوا ہے

والیل کے صدقے سخن آرائی ہوئی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


والیل کے صدقے سخن آرائی ہوئی ہے

لگتا ہے کہ رحمت کی گھٹا چھائی ہوئی ہے

حفاظ نے رمضان میں قران سنایا

یعنی تیرے اوصاف کی دہرائی ہوئی ہے

پہنے ہیں سراقہ نے شہنشاہ کے کنگن

محبوب نے جو بات بھی فرمائی، ہوئی ہے

Sunday, 28 September 2025

یاد ماضی تنہائیٔ دل جب بڑھتی ہے

 یاد ماضی


تنہائیٔ دل جب بڑھتی ہے

جب یاس کی گہری تاریکی دنیائے دل پر چھاتی ہے

چپکے سے تِری یادوں کی کِرن

چلمن کو ہٹا کر آتی ہے

اور دل مِرا بہلاتی ہے

تم دُور ہوئی جونہی ہم سے

کس جگہ جاتا ہے اور کون سے در جاتا ہے

 کس جگہ جاتا ہے اور کون سے در جاتا ہے

تیرے در سے جو پلٹ آئے کدھر جاتا ہے

منظر عام پہ آتا ہے تو ڈر جاتا ہے

اشک میرا مِرے اندر ہی بکھر جاتا ہے

آج وہ زخم کی تاثیر سے تر جاتا ہے

وہ جو کہتا تھا میاں زخم ہے بھر جاتا ہے

تباہی بستیوں کی ہے نگہبانوں سے وابستہ

 تباہی بستیوں کی ہے نگہبانوں سے وابستہ

گھروں کا رنج ویرانی ہے مہمانوں سے وابستہ

سفر قدموں سے وابستہ ہے، لیکن راستہ اپنا

گلستانوں سے وابستہ نہ ویرانوں سے وابستہ

صداقت بھی تو ہو جاتی ہے مقتول فریب آخر

حقیقت بھی تو ہو جاتی ہے افسانوں سے وابستہ

زخم تھوڑی سی خوشی دے کے چلے جاتے ہیں

 زخم تھوڑی سی خوشی دے کے چلے جاتے ہیں

خشک آنکھوں کو نمی دے کے چلے جاتے ہیں

روز آتے ہیں اجالے مِرے اندھے گھر میں

روز اک تیرہ شبی دے کے چلے جاتے ہیں

ان کرائے کے گھروں سے تو میں بے گھر اچھا

نت نئی دربدری دے کے چلے جاتے ہیں

Saturday, 27 September 2025

ہم پیار کے پیاسے ہیں ہم پیار کے پیاسے ہیں

 ہم پیار کے پیاسے ہیں ہم پیار کے پیاسے ہیں

اصلی نہ سمجھ لینا چہروں پہ جو ہاسے ہیں

ہر عمر کے لوگوں کو شکوے ہیں زمانے سے

دادے ہیں کہ پوتے ہیں، نانے کہ نواسے ہیں

پوچھو نہ جوانوں کا؛ دن رات سلگتے ہیں

آنکھوں سے جھلکتے ہیں، سینوں میں جو کاسے ہیں

دھرتی ہوئی طیبہ کی سرشار محبت سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دھرتی ہوئی طیبہ کی سرشار محبت سے

اک گل نے کیے صحرا گلزار محبت سے

بن جائے مری بگڑی، جیون بھی سنور جائے

اک بار نظر کر دیں سرکارﷺ محبت سے

ہو اِذن حضوری کا پہنچوں میں مدینے میں

نم آنکھیں تکیں تیرا دربار محبت سے

پر خطر وادیوں میں گزری ہے

پر خطر وادیوں میں گزری ہے

درد کی گھاٹیوں میں گزری ہے

کب کہیں راستہ بدل جائے 

ہر گھڑی وسوسوں میں گزری ہے

مخلصی حاصل حیات رہی

بےگماں حادثوں میں گزری ہے

Friday, 26 September 2025

ذرا ٹھہرو مری حالت سنبھل جائے تو پھر جانا

 ذرا ٹھہرو مری حالت سنبھل جائے تو پھر جانا

دل بے تاب تھوڑا سا بہل جائے تو پھر جانا

ابھی تو فرقتوں کے سحر سے نکلا نہیں ہوں میں

تمہارے وصل کا جادو یہ چل جائے تو پھر جانا

جمی ہیں دھڑکنیں تو منجمد ہیں میری سانسیں بھی

بدن میں زندگی تھوڑی مچل جائے تو پھر جانا

دشت تنہائی میں جلنے کی سزا جانے ہے

 دشت تنہائی میں جلنے کی سزا جانے ہے

کیا ہے برتاؤ ہواؤں کا دِیا 🪔جانے ہے

میں اسے دل کے دھڑکنے کا سبب کہتا ہوں

اور اک وہ کہ مجھے خود سے جدا جانے ہے

بے ضمیروں کا بھی جینا کوئی جینا ہے کہ بس

لذت‌ِ زیست تو پابندِ انا جانے ہے

نگاہ یار میں تھوڑا سنور جاؤں تو دستک دوں

 نگاہ یار میں تھوڑا سنور جاؤں تو دستک دوں

جو نظروں سے در دل تک پہنچ پاؤں تو دستک دوں

سوالی ہوں تِرے در کا انا ممتاز پر مجھ کو

انا کے زعم سے باہر نکل آؤں تو دستک دوں

یہ سوچا ہے تِری محفل میں اک دن حشر برپاؤں

قیامت اپنے سر پر میں اٹھا لاؤں تو دستک دوں

چھوڑ کے فرزانوں کی محفل تنہا اس دیوانے کو

 چھوڑ کے فرزانوں کی محفل تنہا اس دیوانے کو

حضرت ناصح کیوں آ جاتے ہیں اکثر سمجھانے کو

کم ظرفوں کے در کی غلامی میرے بس کی بات نہیں

ایسے جینے پر میں کیوں ترجیح نہ دوں مر جانے کو

موت سے جن کو ڈر لگتا ہے ہوں گے وہ لوگ اور کوئی

ہر لمحہ تیار ہیں ہم طوفاں سے آنکھ ملانے کو

ہم کیوں نہ نبی کا ذکر کریں یہ ذکر ہی برکت والا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم کیوں نہ نبیﷺ کا ذکر کریں، یہ ذکر ہی برکت والا ہے

یہ ذات بھی سب سے عالی ہے، یہ نام بھی سب سے اعلیٰ ہے

ہے جگمگ جگمگ سب عالم، کہتی ہے خدائی یہ ہر دم

سرکارﷺ کی آمد آمد ہے، یُوں چاروں سمت اُجالا ہے

اللہ سے محبت تو دیکھو، محبوبﷺ کی نسبت تو دیکھو

سرکارﷺ کی کملی کالی ہے، کعبے کا غلاف بھی کالا ہے

Thursday, 25 September 2025

کسی صورت نہ ان آنکھوں کے اثر سے نکلے

 کسی صورت نہ ان آنکھوں کے اثر سے نکلے

کتنے ہی رنگ مِرے دیدۂ تر سے نکلے

ایک حسیں خواب کی تعبیر میں گھر سے نکلے

ہم اسیرانِ وفا چاہے جدھر سے نکلے

پہلے سرسبز کیا اس نے محبت کا شجر

پھر ثمر سارے اسی ایک شجر سے نکلے

Wednesday, 24 September 2025

یاد رکھنے سے بھول جانے سے

 یاد رکھنے سے بھول جانے سے

کٹ گئے دن کسی بہانے سے

میں سراپا ہوا دھنک صورت

تیرے کچھ کچھ قریب آنے سے

گھر میں بھونچال آ گیا ہوتا

صرف دروازہ کھٹکھٹانے سے

رنج و غم لاکھ ہوں مسکراتے رہو

 رنج و غم لاکھ ہوں مسکراتے رہو

دوست دشمن سے ملتے ملاتے رہو

یہ اندھیرے ہیں مہمان اک رات کے

تم مگر صبح تک جگمگاتے رہو

میں بھلانے کی کوشش کروں گا تمہیں

تم مجھے روز و شب یاد آتے رہو

Tuesday, 23 September 2025

جب کسی مسافر پر اعتبار کرتے ہیں

 جب کسی مسافر پر اعتبار کرتے ہیں

ساری عمر پھر اس کا انتظار کرتے ہیں

ساتھ چھوڑ جاتا ہے جو کسی دوراہے پر

خود کو اس کی چاہت سے بے قرار کرتے ہیں

جانے والا جاتا ہے، اس کو جانا ہوتا ہے

روکنے کی کوشش گو بار بار کرتے ہیں

مزاج شہر کی خشکی سے اجنبی میں تھا

 مزاج شہر کی خشکی سے اجنبی میں تھا

٭پرمپرا کی کہانی میں بدعتی میں تھا

غریق فسق کے چہرے کو یاد پھر سے کر

مسرتوں بھرے ہونٹوں پہ کپکپی میں تھا

تِرا یہ زعم کہ تو خود ہی آ گیا ہے یہاں

اے نا سمجھ تِری آنکھوں کی روشنی میں تھا

بن کے نور خدا مصطفیٰ آ گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بن کے نور خدا مصطفیٰﷺ آ گئے

مرحبا مرحبا مصطفیٰﷺ آ گئے

اجڑی دنیا تھی، آقاﷺ نے آباد کی

ہر طرف دھوم ہے ان کی میلاد کی

سب کے مشکل کشا مصطفیٰﷺ آ گئے

جن کی خبریں نبی سارے دیتے گئے

Monday, 22 September 2025

کتنے چہرے بدل رہی دنیا

 کتنے چہرے بدل رہی دنیا

خوب شاطر ہے مطلبی دنیا

تم کو دھوکا نہیں ملا مطلب

تم کو دھوکے میں رکھ رہی دنیا

ایک عاشق اداس ہے پھر سے

یعنی پھر جیت ہی گئی دنیا

ہوش اس پر کسی کا بس نہ چلا

ہوش اس پر کسی کا بس نہ چلا

وقت جب آ گیا تو پھر نہ ٹلا

سوز باطن کے ہیں یہ سب جلوے

آگ روشن ہے لے چراغ جلا

نہ چلا دل پہ زندگی کا فریب

سخت لوہا اس آنچ سے نہ گلا

سڑکوں پہ ڈگمگاتی ہوئی زندگی کے ساتھ

 سڑکوں پہ ڈگمگاتی ہوئی زندگی کے ساتھ

آوارہ خواہشیں بھی جگیں تیرگی کے ساتھ

شاید مِرے زوال کی اب فصل پک گئی

ہر شخص مل رہا ہے بڑی خوشدلی کے ساتھ

بن باس وہ بھی عین جوانی میں پا گیا

گندم بڑا ذلیل ہوا آدمی کے ساتھ

برہمی اچھی نہیں ہے مسکرا کر دیکھیے

 برہمی اچھی نہیں ہے مسکرا کر دیکھیے

ہمنشیں ہم کو کبھی اپنا بنا کر دیکھیے

یاد آتا ہے محبت کا زمانہ بولیے

کچھ نئی آنکھوں سے بھی آنکھیں ملا کر دیکھیے

چاند آخر چاند ہوتا ہے، غلط فہمی کہاں

دور جا کر دیکھیے یا پاس آ کر دیکھیے

نا خوش تھے جو بھی فصل شاخ نہال دل پر

 نا خوش تھے جو بھی فصل شاخ نہال دل پر

وہ بھی ملول ہیں اب خاکِ زوالِ دل پر دل پر

حیراں نہیں ہو تم ہی دستِ سوالِ دل پر دل پر

ششدر رہے ہیں ہم بھی تاب و مجالِ دل پر

یا ایہاالمعاصی! ایسی بھی کیا اداسی

ہوتا نہیں گزارا رزق حلالِ دل پر

ہر طرف جبر ہے دھوکہ ہے ریاکاری ہے

 ہر طرف جبر ہے دھوکہ ہے ریاکاری ہے

اب جدھر دیکھیے جھوٹوں کی پرستاری ہے

اس میں چاہت ہے نہ رغبت نہ وفاداری ہے

یہ کوئی عشق نہیں ہے، یہ اداکاری ہے

پھر ملاقات کا طوفان اٹھا ہے دل میں

پھر سے اک بار بچھڑ جانے کی تیاری ہے

آپ کی شان کریمی کا کنارا ہی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپﷺ کی شان کریمی کا کنارا ہی نہیں

آپ سے بڑھ کے کوئی اللہ کو پیارا ہی نہیں

اب بھی جبریل یہی کہتے نظر آتے ہیں

آپﷺ سا کوئی حسیں اور ستارا ہی نہیں

دیکھ قرآن میں کیا کیا انہیں القاب دئیے

نام لے کر تو خدا نے بھی پکارا ہی نہیں

Saturday, 20 September 2025

کوئی کمان و تیغ و سپر دے اے مولا

 کوئی کمان و تیغ و سپر دے اے مولا

آہوں میں بھی ایک اثر دے اے مولا

یا تو دنیا کو بھی شیشے کا کر دے

یا پھر مجھ کو پتھر کر دے اے مولا

رہنے کو پردوں میں رہ لوں گی لیکن

بندوں کو بھی پاک نظر دے اے مولا

درد ایسا نہیں کہ تم سے کہیں

 درد ایسا نہیں کہ تم سے کہیں

تم مسیحا نہیں کہ تم سے کہیں

اپنے دل سے بھی اب لڑائی ہے

کوئی جھگڑا نہیں کہ تم سے کہیں

صاف قسمت دکھائی دیتی ہے

شیشہ دھندلا نہیں کہ تم سے کہیں

خود ترے حق میں مضر تیری جفا ہے کہ نہیں

 خود تِرے حق میں مضر تیری جفا ہے کہ نہیں

لوگ بے پر کی اڑائیں گے، پتا ہے کہ نہیں

کیا عجب خود وہ خدا سے کریں فریاد اک دن

جن کے دل میں یہ گماں ہے کہ خدا ہے کہ نہیں

سینکڑوں پی گئے، جی بھر کے مگر اے ساقی

میرے حصے کا کوئی گھونٹ بچا ہے کہ نہیں

شاید کے کرے وصل ہی بھرپائی ہماری

 شاید کے کرے وصل ہی بھرپائی ہماری

تنہائی ہوئی جاتی ہے شیدائی ہماری

ہر گام ہوئی اس لیے رسوائی ہماری

بُوجہل کیا کرتا تھا اگوائی ہماری

یہ ہم کو بزرگوں سے وراثت میں ملی ہے

تم کو نظر آتی ہے جو اچھائی ہماری

میں دوست سے نہ کسی دشمنی سے ڈرتا ہوں

 میں دوست سے نہ کسی دشمنی سے ڈرتا ہوں

بس اس زبان کی بے پردگی سے دبتا ہوں

میں دور دور سے خود کو اٹھا کے لاتا رہا

کہ ٹوٹ جاؤں تو پھر دور تک بکھرتا ہوں

یہ سب اشارے مِرے کام کیوں نہیں آتے

یقیں کی مانگ کو رسم گماں سے بھرتا ہوں

بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

غمخوار محمدﷺ کی ہے ذات مدینے میں

روضے پہ نگا ہیں ہوں رحمت کی گھٹائیں ہوں

ایسے بھی تو آ جائیں لمحات مدینے میں

وہ دن بھی تو آئے گا وہ رات بھی آئے گی

دن گزرے کا مکہ میں اور رات مدینے میں

Friday, 19 September 2025

ہے یہ صورت غم کے بس اظہار کی

ہے یہ صورت غم کے بس اظہار کی

ڈھال دیجے شکل میں اشعار کی

خیریت مطلوب ہے دل دار کی

داستاں مت چھیڑئیے سنسار کی

ہے عجب صورت یہاں تکرار کی

دل کی مانیں بات یا دلدار کی؟

دیا وفا کا جلانا ہے دیکھیے کیا ہو

 دیا وفا کا جلانا ہے دیکھیے کیا ہو

خلاف سارا زمانہ ہے دیکھیے کیا ہو

فریب کھا کے بھی کہنا ہے باوفا ان کو

وقارِ عشق بڑھانا ہے؛ دیکھیے کیا ہو

بہار بیچنے نکلے ہیں خود چمن والے

خزاں تو صرف بہانہ ہے دیکھیے کیا ہو

آندھیوں کی زد میں رہ کر قافلہ چلتا رہا

آندھیوں کی زد میں رہ کر قافلہ چلتا رہا

روشنی کم ہو گئی لیکن دِیا جلتا رہا

سال بھر کے بعد بھی برسا نہ جب ابرِ کرم

جل رہا تھا شہر جو آتش بدن جلتا رہا

یہ نہ سوچا کتنے قاتل گھات میں تھے چار سُو

مجھ کو چلنا تھا تری جانب سو میں چلتا رہا

تو ہی بتا خدائے سخن یار کیا کریں

 تو ہی بتا خدائے سخن یار کیا کریں

کر لی جنوں نے نہرِ خِرد پار کیا کریں؟

دیوانہ کر چکا ہے قبا تار کیا کریں؟

اے چارہ گر! بتا، رسن و دار کیا کریں؟

سگ ان سے پوچھتے ہیں کہ سرکار کیا کریں؟

اب یہ گداگرانِ شہر یار کیا کریں؟

خود سے اپنا ہاتھ چھڑا کر چلنا مشکل ہو جاتا ہے

 خود سے اپنا ہاتھ چھڑا کر چلنا مشکل ہو جاتا ہے

ریت لہر کو پی جاتی ہے دریا ساحل ہو جاتا ہے

بعد تمہارے یہ ہی موسم کتنا بوجھل ہو جاتا ہے

ساتھ تمہارے یہ ہی موسم کتنا خوش دل ہو جاتا ہے

آنکھ برابر ساتھ گھٹا کے خوب برستی ہے مل جل کے

باہر بوندیں اندر آنسو سب کچھ جھلمل ہو جاتا ہے

شراب خلد کی اے دوست گفتگو کیا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شراب خلد کی اے دوست گفتگو کیا ہے

زُلالِ شہؐ ہو میسر تو یہ سبُو کیا ہے

عذابِ نار خبر ہمیں کہ تُو کیا ہے

مگر کسی کی شفاعت کے رُوبرُو کیا ہے

خیال زُلفِ رُخِ شہؐ میں غرق رہتا ہے

نہ پوچھیے مِری دنیائے رنگ و بُو

Thursday, 18 September 2025

طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

 طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

میرے سارے کام وہ خود ہی کر دیتا ہے

غارِ حرا سے غارِ ثور تلک کا وقفہ

آنکھ کی پتلی کو کیا کیا منظر دیتا ہے

کرتا ہے آزاد وہ دنیا کو ہر ڈر سے

اور بس ایک خدا کا سب کو ڈر دیتا ہے

دل سے وحشی کو شادمان کیا

 دل سے وحشی کو شادمان کیا

دیدۂ تر کو دیدبان کیا

ہم قبیلہ ہمارا تھا سقراط

زہر اس نے بھی نوش جان کیا

عشق اپنا اسی کے نام رہا

لگی ہے گشت کرنے یہ خبر آہستہ آہستہ

 لگی ہے گشت کرنے یہ خبر آہستہ آہستہ

کمر کسنے لگا ہے فتنہ گر آہستہ آہستہ

کتر ڈالو اسے جتنا بھی تم سونے کی قینچی سے

پرندے کا نکل آتا ہے پر آہستہ آہستہ

ڈبو کر منچلی کشتی کو موجوں نے کہا ہنس کر

کیا جاتا ہے پانی میں سفر آہستہ آہستہ

مصور اپنے تصور کا ڈھونڈتا ہے دوام

 مصور اپنے تصور کا ڈھونڈتا ہے دوام

نہ جام جم نہ وصال صنم نہ شہرت و نام

حیات جبر مسلسل ہے تو ہے جبر شکن

ہر ایک گام پہ آزادگی کا تجھ کو سلام

تصورات کے پھولوں میں رنگ بھرتا ہے

حقیقتوں کی کڑی دھوپ دیتی ہے انعام

نہ ہو ٹھکانہ کوئی جس کا تیرے گھر کے سوا

 نہ ہو ٹھکانہ کوئی جس کا تیرے گھر کے سوا

وہ اٹھ کے جائے کہاں تیری رہگزر کے سوا

دل حزیں کی تمنا نگاہ کے مطلوب

خدا رکھے وہ سبھی کچھ ہیں چارہ گر کے سوا

رضائے دوست تب و تاب سینۂ دشمن

دعا کو اور بھی کچھ چاہیے اثر کے سوا

آسماں ہے خوب چمکا آمد سرکار پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آسماں ہے خوب چمکا آمدِ سرکارﷺ پر

کیا حسیں منظر ہے پیارا آمدِ سرکارﷺ پر

تھی پریشانی کی ساعت اس لیے تو زور سے

بیٹھ کر ابلیس رویا آمدِ سرکارﷺ پر

کر رہے ہیں تذکرہ با ذوق سب سرکار کا

ہے مقدر سب کا اعلیٰ آمدِ سرکارﷺ پر

Wednesday, 17 September 2025

جاں بلب تشنہ دہن جاتے رہے

 جاں بلب تشنہ دہن جاتے رہے

ساقیانِ بزم جم آتے رہے

اک غمِ دشمن ہی دنیا میں نہ تھا

اور بھی غم تھے جو تڑپاتے رہے

دردِ دل بڑھتا گیا ہے جس قدر

چارہ جوئی دوست فرماتے رہے

یہ کرب یہ نیرنگئ انفاس نہ رہ جائے

 یہ کرب یہ نیرنگئ انفاس نہ رہ جائے

ایسا تو کبھی ہو کہ تِری آس نہ رہ جائے

کچھ اور لہو تھوک مِرے ڈُوبتے سُورج

احساس کے ہونٹوں پہ کہیں پیاس نہ رہ جائے

اس ضد میں حقائق کے جہنم میں جلے ہیں

کچھ پاس مِرے پاس مِرے پاس نہ رہ جائے

دیوار دل سے لپٹی ہوئی یاد اور ہے

 دیوار دل سے لپٹی ہوئی یاد اور ہے

در سے جڑے فسانوں کی تعداد اور ہے

بے خوابیوں کو غور سے دیکھا تو یہ کھلا

خوابوں میں ایک رنگ تِرے بعد اور ہے

چاہوں تو مصلحت کو فریضہ قرار دوں

پر کیا کروں کہ سنتِ اجداد اور ہے

خاک سمجھے گا کوئی پل بھر میں

خاک سمجھے گا کوئی پل بھر میں

آگ کس سمت سے لگی گھر میں

ذہنی پاگل ہیں صرف مندر میں

کوئی شنکر نہیں ہیں پتھر میں

لوگ تو اس طرح سے دیکھے ہیں

جیسے آسیب ہوں مِرے گھر میں

پتھرائی ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا کر

 پتھرائی ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا کر

رنگوں کو ملا چہروں کو یکتائی عطا کر

ہر چشم صدف قطرۂ نیساں کے لیے کھول

ان جھلسے ہوئے جسموں کو رعنائی عطا کر

صحرا کے لیے بھیج سمندر سے دشا لے

ان جھلسے ہوئے جسموں کو رعنائی عطا کر

Tuesday, 16 September 2025

اے پیکر جمال توئی سید بشر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے پیکرِ جمال توئی سیدِ بشرﷺ

اے شاہِ خوش خصال توئی سیدِ بشرﷺ

نورِ قدیم نے ہی رکھی تیرے نور میں

ہر خوبئ کمال، توئی سیدِ بشرﷺ

ہر دور میں رہی ہیں یہ پاکیزگی پسند

جد تیری، تیری آل، توئی سیدِ بشرﷺ

کیا کیجیے کہ موت وفادار ہو گئی

 یوں لگ رہا ہے میں بھی سمجھدار ہو گئی

صحرا میں آندھیوں کی طرفدار ہو گئی

دل کی زمیں نے معرکہ جھیلا نہ تھا کبھی

دھڑکن سحر سے پہلے عزادار ہو گئی

آواز دے کے روکنا چاہا اسے مگر

میں بد نصیب آج ہی خوددار ہو گئی

بکھر گئی ہیں کبھی کی رفاقتیں ساری

 بکھر گئی ہیں کبھی کی رفاقتیں ساری

اٹھا کے طاق میں رکھو حکایتیں ساری

انا پرستی کے اس دور میں کہاں کا خدا

ہر آنکھ پی چکی فرعونی طاقتیں ساری

جنوں نے پاؤں جو پھیلائے اپنی چادر سے

لپٹ کے رہ گئیں قدموں سے وحشتیں ساری

گھبرائے جتنا موت کی دل بستگی سے ہم

گھبرائے جتنا موت کی دل بستگی سے ہم

بے گانہ اتنے ہوتے گئے زندگی سے ہم

کیوں کہ بدل دیں نعمت غم کو خوشی سے ہم

کس طرح مانگ لائیں تبسم کسی سے ہم

کچھ ایسی باتیں سیکھ گئے دوستی سے ہم

کرتے نہیں اب اپنا تعارف کسی سے ہم

ماؤں کو انتظار کی عادت سی ہو گئی ہے

 ماؤں کو انتظار کی عادت سی ہو گئی ہے

بچوں پہ اعتبار کی عادت سی ہو گئی ہے

اب بھیڑئیے بھی شہروں میں کرنے لگے ہیں راج

ان کو بھی اقتدار کی عادت سی ہو گئی ہے

تنہا نہ باغِ و بن میں کوئی دیکھا جا سکا

ہر گُل کو ایک خار کی عادت سی ہو گئی ہے

Monday, 15 September 2025

یقیں کی حد میں ہوں یا ورطۂ گمان میں ہوں

 یقیں کی حد میں ہوں یا ورطۂ گمان میں ہوں

مجھے خبر ہے کہ میں ہوں پر امتحان میں ہوں

وہ پر سمیٹ کے خوش ہے کہ پا گیا مجھ کو

میں زخم کھا کے ہوں نازاں کہ آسمان میں ہوں

کوئی تو تھا کہ جو پتھر بنا گیا چھو کر

مجھے بتاؤ میں کس شخص کی امان میں ہوں

Friday, 12 September 2025

ربنا اگر ہم بھول جائیں تیرا رستہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ربنا

اگر ہم بھول جائیں تیرا رستہ

یا کر بیٹھیں خطاؤں پر خطائیں

نہ اس کی پوچھ گچھ کر ہم سے مولیٰ

نہ ہم پر بوجھ ایسا ڈال یا رب

کہ جیسا ہم سے پہلو پر اُتارا

نہ ایسا بوجھ کر محمول ہم پر

جو بچھڑ گیا ہے ہم سے وہی یار ڈھونڈتے ہیں

 جو بچھڑ گیا ہے ہم سے وہی یار ڈھونڈتے ہیں

جہاں دل نے چوٹ کھائی، وہ دیار ڈھونڈتے ہیں

وہ جو دل سے چھن گیا ہے کسی اجنبی سے مل کر

وہ سکون ڈھونڈتے ہیں، وہ قرار ڈھونڈتے ہیں

کبھی مسکرا کے دل پر، کبھی بجلیاں گرا کے

وہ بہانے آزمائش کے ہزار ڈھونڈتے ہیں

بھول کر بھی ادھر نہیں آتی

 بھول کر بھی ادھر نہیں آتی

وہ خوشی بام پر نہیں آتی

ریزہ ریزہ بکھر رہا ہوں میں

موت بھی اب نظر نہیں آتی

بھول جاؤں تجھے، نہیں ممکن

یاد بھی مختصر نہیں آتی

اداس کیوں ہے کوئی آسرا نہیں ہے کیا

 اداس کیوں ہے کوئی آسرا نہیں ہے کیا

اگر کوئی بھی نہیں ہے خدا نہیں ہے کیا

یہ بے گناہوں کی لاشیں سوال کرتی ہیں

شرافتوں کا زمانہ رہا نہیں ہے کیا

کھلے ہیں ارض وطن پر محبتوں کے گلاب

یہ خواب بار ہا دیکھا ہوا نہیں ہے کیا

Thursday, 11 September 2025

نظر میں آ گئی جب سے جناب کی صورت

 نظر میں آ گئی جب سے جناب کی صورت

بدل گئی دلِ خانہ خراب کی صورت

بھرا ہوا ہے خمِ دل مئے محبت سے

تمہاری آنکھ ہے جامِ شراب کی صورت

ہمیشہ ایک ہی حالت نہیں زمانہ کی

ہماری زیست یہاں ہے حباب کی صورت

مجھے یاد ہیں وہ دن جو تری بزم میں گزارے

 مجھے یاد ہیں وہ دن جو تِری بزم میں گزارے

وہ جھکی جھکی نگاہیں وہ دبے دبے اشارے

یہ تِرا سکوت رنگیں،۔ یہ ادائے بے نیازی

کہیں بجھ کے رہ نہ جائیں مِری روح کے شرارے

کبھی شوق زندگی تھا کبھی لطف سرخوشی تھا

مگر اب تو جی رہا ہوں تِری یاد کے سہارے

ہمارے سب سے مہرباں حضور ہیں حضور ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ازل سے ہیں قرارِ جاں، دل و نظر کا نور ہیں

ہمارے سب سے مہرباں، حضورؐ ہیں حضورؐ ہیں

ہماری چاہتوں میں ہے اثر عرب کے چاند کا

اسی لیے تو زیست کے اندھیرے ہم سے دور ہیں

ہمارے دل کو چھیڑتی ہے کب کسی کی گفتتگو

انہیں کے تذکرے ہیں بس جو باعثِ سرور ہیں

Wednesday, 10 September 2025

یقیں کی ریت پہ خالی سراب بنتی ہوں

 یقیں کی ریت پہ خالی سراب بنتی ہوں

جھلکتی آنکھ میں ان دیکھے خواب بنتی ہوں

مرے وجود کی ظلمت پہ بولنے والے

میں دیدہ تر سے کئی آفتاب بنتی ہوں

یہ دھوپ چاہ کی جھلسا نہ دے کہیں مجھ کو

تمہاری یاد سے اکثر سحاب بنتی ہوں

الجھا ہوں یاد عہد گزشتہ کے جال میں

 الجھا ہوں یاد عہد گزشتہ کے جال میں

ڈوبا ہوا ہوں آپ ہی اپنے خیال میں

جو حق تھا دوستی کا ادا میں نے کر دیا

گو اپنی عمر کٹ گئی رنج و ملال میں

اک بت کو میں نے بت سے بنایا خدائے پاک

شامل تھا یہ کرشمہ بھی میرے کمال میں

ستم کب ان پہ ڈھایا ہے کسی نے

 ستم کب ان پہ ڈھایا ہے کسی نے

بس آئینہ دکھایا ہے کسی نے

فلک سے خوں کی بارش کیوں نہ ہوتی

زمیں کا دل دکھایا ہے کسی نے

مری آنکھیں چھلکنے لگ گئیں ہیں

تعلق کیا نبھایا ہے کسی نے

حساب دوستاں در دل نہیں اب

 حساب دوستاں در دل نہیں اب

پلٹنا باتوں سے مشکل نہیں اب

کیا کرتے تھے جو جاں بھی نچھاور

بھروسے کے بھی وہ قابل نہیں اب

سمندر کی حدیں بڑھنے لگی ہیں

نظر آتا کہیں ساحل نہیں اب

خوف سے سہمے گی ہوا اور ابھی اور ابھی

 خوف سے سہمے گی ہوا اور ابھی اور ابھی

درد سے مہکے گی فضا اور ابھی اور ابھی

رنج میں ڈوبے گی صدا اور ابھی اور ابھی

ہونٹ پہ سسکے گی دعا اور ابھی اور ابھی

آنکھ سے برسے گی گھٹا اور ابھی اور ابھی

دشت میں مچلے گی قضا اور ابھی اور ابھی

Tuesday, 9 September 2025

کیجیے آپ جو احسان مدینے میں رہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کیجیے آپﷺ جو احسان مدینے میں رہے

شاہِ والاﷺ یہ ثناء خوان مدینے میں رہے

آپﷺ کے در کی گدائی کا ملے اذن اگر

"مجھ خطار کار سا انسان مدینے میں رہے"

سایۂ گنبدِ اخضر میں لکھوں نعتِ نبیﷺ

کوئی نسبت کوئی پہچان مدینے میں رہے

اک جلتی ریت سی ہے یہاں سے وہاں تلک

 اک جلتی ریت سی ہے یہاں سے وہاں تلک

منظر دھواں دھواں سا ہے کیوں آسماں تلک

منزل کے سب نشان اڑا لے گئی ہوا

گرد و غبار بن گئے سب کارواں تلک

یادوں کی تتلیوں کے سبھی رنگ اڑ گئے

بے رنگ ہو چکے ہیں سبھی گلستاں تلک

تمام عمر دشت میں سفر کیا

 فیض (بر مرگِ فیض احمد فیض)


تمام عمر

دشت میں سفر کیا

پاؤں کے چھالوں کے ساتھ

مگر کسی دور میں

جو خاموش نہیں رہا

سنا ہے کہ خاموش ہو گیا

حادثے میں نے غم و کرب کے جھمیلے کتنے

 حادثے میں نے غم و کرب کے جھمیلے کتنے

وقت نے ساتھ لگائے تھے جھمیلے کتنے

تلخ لہجوں کے وہ چبھتے ہوئے نشتر کے گھاؤ

مجھ سے مت پوچھ مِری روح میں پھیلے کتنے

جب سے دیکھا ہے ترے ساتھ کسی کو میں نے

ذہن میں آتے ہیں شبہات کے ریلے کتنے

Monday, 8 September 2025

محبتوں میں کسی کی ہوس ملائے ہوئے

 محبتوں میں کسی کی ہوس ملائے ہوئے

میں لوٹ آیا ہوں خالص بدن اٹھائے ہوئے

میں جتنا چیخوں گا اتنی خموشی پھیلے گی

کئی صدائیں ہیں سینے میں گھر بنائے ہوئے

تم اپنے کھانے میں جتنا نمک ملاتے ہو

میں اپنے غم میں ہوں اتنی خوشی ملائے ہوئے

Saturday, 6 September 2025

اس کے سوا اگر ہے کوئی زندگی تو کیا

 اس کے سوا اگر ہے کوئی زندگی تو کیا

یعنی، وہاں بھی کرنی پڑی بندگی تو کیا

مانا کہ آسماں سے زمیں تک ہے روشنی

روشن نہیں ضمیر، گئی تیرگی تو کیا

ہے جذبۂ خلوص سے سرشار زندگی

دنیا نہ دے سکی تجھے آسودگی تو کیا

Friday, 5 September 2025

تیری معراج کہ تو لوح و قلم تک پہنچا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تیری معراج کہ تو لوح و قلم تک پہنچا

میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا 

اک ذرہ خاک تھا میں دوشِ ہوا پر

تیرے احسان کہ میں ارضِ حرم تک پہنچا

کیا خوب وہ لمحہ وہ گھڑی اور وہ موسم 

جب نُورِ رسالتؐ میرے دیدۂ نم تک پہنچا 

Thursday, 4 September 2025

کسی مست خواب کا ہے عبث انتظار سو جا

 دل بے قرار سو جا (بیٹے کی فوتگی پر لکھا گیا مرثیہ)


کسی مست خواب کا ہے عبث انتظار سو جا

کہ گزر گئی شب آدھی دل بے قرار سو جا

یہ نسیم ٹھنڈی ٹھنڈی یہ ہوا کے سرد جھونکے

تجھے دے رہے ہیں لوری مرے غم گسار سو جا

یہ تری صدائے نالہ مجھے متہم نہ کر دے

مرے پردہ دار سو جا مرے راز دار سو جا

Wednesday, 3 September 2025

خواب زار سفر میں

 خواب زار سفر میں


اس سے پہلے

کہ آگے بڑھو اور بڑھتے چلو

چند لمحے سہی

رک کے اس موڑ پر

اپنی یادوں میں کھو جاؤ، سوچو

کہ گزرتے مراحل

Tuesday, 2 September 2025

مر گئی میری آس منتری جی

 مر گئی میری آس منتری جی

اس لیے ہوں اداس منتری جی

آ رہی ہے سبھی دشاؤں سے

آج نفرت کی باس منتری جی

کھیت کھلیان میں بھی لاشوں کی

آپ اُگاتے ہیں گھاس منتری جی

میں صرف مداری رہ جاتا ہوں

میں اور خوابوں کا اندوختہ


عجب ماہ و سال میں پھنس گیا

بکھری بکھری بے ترتیب چیزوں میں

لمحہ لمحہ بکھر گیا

بس ایک جھونکا کبھی غبار کا

اِس سمت سے اُس سمت تک

الگ کر دیتا ہے

اٹھا ہے جو بھی قدم سوچ کر رفاقت کا

 اٹھا ہے جو بھی قدم سوچ کر رفاقت کا

وہ ساتھ دے نہ سکا عشق کی مسافت کا

ستم ہے، شامِ غمِ آرزو بھی آ پہنچی

نکل سکا ہی نہیں دن ابھی رفاقت کا

گھروں میں چھوڑ کے آؤ کدورتیں دل کی

رکا ہوا ہے ابھی قافلہ محبت 💖 کا