Wednesday, 10 September 2025

الجھا ہوں یاد عہد گزشتہ کے جال میں

 الجھا ہوں یاد عہد گزشتہ کے جال میں

ڈوبا ہوا ہوں آپ ہی اپنے خیال میں

جو حق تھا دوستی کا ادا میں نے کر دیا

گو اپنی عمر کٹ گئی رنج و ملال میں

اک بت کو میں نے بت سے بنایا خدائے پاک

شامل تھا یہ کرشمہ بھی میرے کمال میں

انجم بنے جو اشک تِری یاد میں گِرے

کیسی ملیں بلندیاں ان کو زوال میں

پرواز کی جو قوتِ پرواز لے اڑی

وہ کون سی کشش تھی تمہارے جمال میں


پرواز نورپوری

رام سروپ شرما

No comments:

Post a Comment