Thursday, 25 September 2025

کسی صورت نہ ان آنکھوں کے اثر سے نکلے

 کسی صورت نہ ان آنکھوں کے اثر سے نکلے

کتنے ہی رنگ مِرے دیدۂ تر سے نکلے

ایک حسیں خواب کی تعبیر میں گھر سے نکلے

ہم اسیرانِ وفا چاہے جدھر سے نکلے

پہلے سرسبز کیا اس نے محبت کا شجر

پھر ثمر سارے اسی ایک شجر سے نکلے

لمس سے اس کے بڑھی اور بھی پرواز جنوں

اس کے ہمراہ جو خوشبو کے سفر سے نکلے

سارے اسرار شب وصل پہ کھلتے ہی گئے

پھر تو اشعار مِرے لعل و گہر سے نکلے

پھر کوئی رنگ نمودار ہو صورت سے تِری

حُسن سارا ہی کسی دستِ ہنر سے نکلے


مہر حسین نقوی

No comments:

Post a Comment