Monday, 22 September 2025

نا خوش تھے جو بھی فصل شاخ نہال دل پر

 نا خوش تھے جو بھی فصل شاخ نہال دل پر

وہ بھی ملول ہیں اب خاکِ زوالِ دل پر دل پر

حیراں نہیں ہو تم ہی دستِ سوالِ دل پر دل پر

ششدر رہے ہیں ہم بھی تاب و مجالِ دل پر

یا ایہاالمعاصی! ایسی بھی کیا اداسی

ہوتا نہیں گزارا رزق حلالِ دل پر

اس چشمِ سرمگیں نے دیکھا تھا ہولے ہولے

ہالہ سا آ گیا ہے دیکھو ہلالِ دل پر

غیروں کی انجمن میں، دلبر کے بھولے من میں

ہنگامہ کیوں ہے برپا صدقِ مقالِ دل پر

عرصہ ہوا جو پی تھی کافور ہے وہ مستی

لیکن نمی ہے باقی جامِ سفالِ دل پر


نذیر آزاد

No comments:

Post a Comment